مصباح الحق اور وقار یونس کو کوئی اسکول میں بھی نوکری نہ دے، عاقب جاوید

321

لاہور: قومی کرکٹر ٹیم کےسابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ مصباح الحق اور وقار یونس کو کوئی اسکول میں بھی نوکری نہ دے، سمجھ سے بالاتر ہے ایسے نااہل لوگوں کو کس نے نوکری دے دی؟

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  عاقب جاوید نے دورہ نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پراظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی سلیکشن درست نہیں ہو تو نتائج بھی اچھے نہیں آئیں گے۔

عاقب جاوید نے سی ای او وسیم خان کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جو بندہ پاکستان میں نہیں رہتاوہ قومی ٹیم کے لیے بھی کچھ نہیں کرسکتا۔