تاجی کھوکھر سپرد خاک‘نماز جنازہ میں سیاسی‘ سماجی شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت

224

اسلام آباد(صباح نیوز)قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر حاجی نواز کھوکھر کے بھائی اورمعروف سماجی شخصیت امتیاز علی المعروف تاجی کھوکھر انتقال کرگئے۔ اسلام آباد کے
نواحی علاقے میںسپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ کھنہ پل کے قریب علاقے میں ادا کی گئی، جس میںسینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجا ظفر الحق، پارلیمنٹ ہائوس کی جامع مسجد کے خطیب مولانا احمد الرحمن، پیر آف گولڑہ شریف سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات، بعض ارکان پارلیمنٹ اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ تاجی کھوکھر طویل عرصے سے علیل تھے ۔