جیکب آباد ،ضلع کونسل کے چیف  افسر کی سیٹ 8 روز سے خالی

171

جیکب آ باد(نمائندہ جسارت) جیکب آباد ضلع کونسل کے چیف آفیسر کی تعیناتی چار روز میں واپس ، 8 روز سے سیٹ خالی ،ملازمین کو تنخواہ نہ ملی پریشان ۔ جیکب آباد ضلع کونسل میںروشن علی لولائی کی چیف آفیسر کے طور پر 24دسمبر کو تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا جو چار روز میں ہی واپس لے لیا گیا جس کے8 روز سے ضلع کونسل میں چیف آفیسر کی تعیناتی نہیں ہو سکی ہے اور سیٹ خالی ہے جس کے باعث ملازمین کو تنخواہ کا اجرانہیں ہو سکا ہے تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے ملازمین سخت پریشان ہیں۔ اس سلسلے میں ضلع کونسل کے ایڈ منسٹریٹر ڈی سی حفیظ سیال سے رابطے کی کوشش کی گئی پر ان کا نمبر اٹینڈ نہ ہوا۔