انڈوں کی بڑھتی ہوئی قیمت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

138

لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے مقامی شہری کی جانب سے انڈوں کی بڑھتی ہوئی قیمت کو چیلنج کرنے کے سلسلے میں دائر کی گئی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے
پولٹری مالکان کی جانب سے انڈوں کی قیمت بڑھانے کی اور قیمتوں پر حکم امتناعی جاری کرنے سے متعلق درخواست کو مسترد کرتے ہوئے سماعت آج بروز بدھ تک کیلیے ملتوی کردی ہے۔ عدالت عالیہ نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو انڈوں کی بڑھتی ہوئی قیمت کے حوالے سے ذاتی طور پر پیش ہوکر جواب دائر کرنے کا حکم دیا ہے۔