زرداری کو ڈاکو ثابت کرسکتا ہوں حلیم عادل شیخ

93

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ کی سب سے بڑی بیماری آصف زرداری ہیں میں ان کو چور ڈاکو اور لیٹرا کہتا ہوں تو ثابت بھی کروں گا، سندھ کے وزیرخزانہ بھی وزیراعلیٰ مراد علی شاہ ہیں جب سے وہ آئے ہیں سندھ میں کرپشن بڑھ گئی ہے، سندھ حکومت نے ترقی کے نام پر کروڑوں روپے کے فنڈ ہڑپ کیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 13 سال سے پیپلز پارٹی سندھ کو نقصان پہنچا رہی ہے، سندھ اور کراچی کی حالت سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی 2010ء میں کرپشن 109 بلین تھی جو آڈٹ رپورٹ میں ثابت بھی ہوئی، اربوں روپے کا بجٹ ہونے کے باوجود صحت کا نظام ناقص ہے جبکہ سندھ میں 55 فیصد بچے اسکول نہیں جاتے۔ 3 کھرب سے زائد پنشنرز کے پیسے جعلی اکائونٹ میں ٹرانسفر کیے گئے مگر پیپلزپارٹی کے لوگ معصوم چہرے بنا کر ہر بات کا الزام وفاق پر لگاتے ہیں، سندھ کے وزیرخزانہ بھی وزیراعلیٰ مراد علی شاہ ہیں انہیں سندھ میں مال کھپے کے علاوہ کچھ نہیں کھپے یہ صرف مال کے پجاری ہیں ان کو عوام کا کوئی درد نہیںیہ بھی اپنی چوری کا مال بچانے کیلیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں مگر یہ لوگ جتنے مرضی لانگ مارچ کرلیں وزیراعظم ان کو چوری کیا ہوا پیسہ ہضم نہیں کرنے دیں گے۔