خیبر پختونخوا‘ ائمہ مساجد کو ماہانہ10ہزار اعزازیہ دینے کا اعلان

175

پشاور ( آن لا ئن ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبے بھر کے ائمہ کرام کو اعزازیہ دینے کا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت محکمہ اوقاف کا اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے کے22 ہزار آئمہ مساجد کو10 ہزار روپے ماہانہ اعزازیہ دیا جائے گا۔ اس اعزازیے پر ماہانہ22 کروڑ 72 لاکھ جبکہ سالانہ250ارب سے زائد خرچ کیے جائیں گے۔ صوبے میں ضم قبائلی اضلاع کے ائمہ مساجد کو بھی اعزازیہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ محمود خان نے ہدایت کی کہ اگلے مالی سال کے آغاز سے ائمہ کرام کو اس اعزازیے کی فراہمی کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کیے جائیں۔ صوبے بھر کے مساجد اور مدارس کو شمسی توانائی کی فراہمی کے علاوہ ان کی دیگر ضروریات بھی ترجیحی بنیاد پر پوری کرنے کے احکامات جاری۔