‘سعودی عرب قطر کے ساتھ آج سے سرحدیں کھول رہا ہے’

243

وزیر خارجہ کویت  نے کہا ہے کہ سعودی عرب  قطر کے ساتھ آج سے زمینی ،فضائی ،سمندری حدود کھول رہاہے۔

عرب میڈیا کے مطابق  سعودی وزیر خارجہ  فیصل بن فرحان نے کویتی ہم منصب کو ٹیلیفون کیا جس میں وزرائے خارجہ سعودی کویت تعلقات ، علاقائی اور عالمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

ٹیلیفونک گفتگو کے بعد بیان میں کویتی وزیر خارجہ نے بتایا کہ سعودی عرب  قطر کے ساتھ آج سے زمینی ،فضائی ،سمندری حدود کھول رہاہے۔

سعودی فرماں روا کی جانب سے امیر قطر شیخ حمد الثانی کو سعودی عرب میں منعقد ہونے والے خلیج تعاون کونسل کے 41 ویں اجلاس کا دعوت نامہ بھی ارسال کیا گیا ہے جس کے بعد قطری امیر اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔

خیال رہےکہ سعودی عرب نے2017 میں قطرکے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی انتظامیہ نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ سعودی عرب نے قطر کا بائیکاٹ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں منگل کو ایک معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے