وزیراعظم نے پی ٹی آئی سندھ کو اہم ٹاسک سونپ دیا

442

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف سندھ کی قیادت کو اہم ٹاسک سونپ دیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پی ٹی آئی سندھ کی قیادت کو متحرک ہونے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم نے قیادت سے کہا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کے کارنامے عوام کو بتائے جائیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے 12 سال میں سندھ میں کیا کیا عوام کو آگاہ کیا جائے۔ سندھ حکومت کی بیڈ گورننس اور عوامی مسائل  اجاگر کریں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی کاموں سے بھی آگاہ کیا جائے۔