برطانیہ میں ایک بار پھر لاک ڈائون نافذ

364

نئے قسم کے کورونا وائرس کے باعث برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے دوبارہ لاک ڈائون کا اعلان کردیا اور لندن میں تمام تعلیمی اداروں کو بند کردیا.

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے نئی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی قسم کے کورونا وائرس پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے اس لیے برطانیہ میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ رہے گا.

بورس جانسن نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، شہری بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں.

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے نئی قسم کے کورونا وائرس سے متعلق مزید کہنا تھا کہ نیا وائرس 70 فیصد تک زیادہ منتقلی کی صلاحیت رکھتا ہے اسی لیے لندن میں تمام اسکولوں کو بند کردیا ہے اورآن لائن تعلیم کا سلسلہ شروع کیا جائے گا.

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 8 کروڑ 61 لاکھ 5  ہزار 851 افراد متاثر، 18 لاکھ 60 ہزار 540 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 6 کروڑ 10 لاکھ 57  ہزار 700 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔