عیسائی خاتون کی مسلم شخص سے شادی کرنے پر پادری کی گرفت

686

بھارتی ریاست کیرالہ میں ایک پادری نے گزشتہ سال ایک مسلم شخص اور عیسائی خاتون نے شادی کروائی تھی لیکن اب متعلقہ چرچ کے تین رکنی جانچ کمیشن نے اس شادی کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے.

بھارتی میڈیا کے مطابق جس پادری نے اس جوڑے کی شادی کروائی تھی اس پادری کے خلاف بھی چرچ کی تین رکنی بینچ نے قانونی کارروائی کی سفارش کی ہے۔

 9 نومبر 2020 کو کیرالہ کے سینٹ جوزیف چرچ میں ایک مسلم شخص اور عیسائی خاتون کے درمیان شادی ہوئی تھی جس میں مدھیہ پردیش کے کے بشپ نے بھی شرکت کی تھی جب کہ روایت کے مطابق دو الگ الگ مذاہب کے لوگوں کے درمیان ہونے والی شادی میں بشپ شامل نہیں ہوسکتے۔

شادی کے بعد بشپ کی جانب سے ایک وضاحتی بیان بھی سامنے آیا تھا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ انہیں اس شادی کے پروگرام میں شرکت کرنے کا افسوس ہے۔ انہوں نے دلہن کے قرابت دار ہونے کی حیثیت سے ایسا کیا تھا ۔