شیخ رشید احمد کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

266

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے اپنے دورہ کوئٹہ کے حوالے سے  بریفنگ دی.

وفاقی وزیر نے بتایا کے بلوچستان کے علاقے مچھ میں کان کنوں کو پھانسی دیے جانے پر احتجاج کرنے والوں نے کہا کہ وہ لوگ وزیراعظم کے ساتھ کھڑے ہیں اور وہ اپنے مطالبات صرف وزیراعظم عمران خان کے ساتھ شئیر کرینگے.

مظاہرین نے اعلان کیا ہے کے جب تک وزیراعظم عمران خان کوئٹہ نہیں آئینگے تب تک احتجاج جاری رہیگا.

ہزارہ کے لیڈر نے پیر کو کہا تھا کہ، وزیراعظم خود کوئٹہ کا دورہ کریں اور ان تمام معاملات کو دیکھیں،

کان کنوں پر دہشت گردی کے حملے کا دعویٰ داعش نے کیا ہے.

پیر کے دن  25,00مظاہرین 8 میتوں کے ساتھ انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے دھرنا دیا اور کوئٹہ کا ایک بائی پاس روڈ بھی بلاک کردیا. اس موقع پر بلوچستان شیعہ کانفرنس کے سربراہ آغا داؤد نے کہا کہ،ہم تمام قاتلوں کی گرفتاری تک اپنا احتجاج ختم نہیں کرینگے.انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ،اگر اس مرحلے پر فیصلہ کن کارروائی نہ کی گئی تو ہلاکتوں کی تازہ ترین لہر کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں پھیل جائے گی۔