فواد چوہدری تاریخی ترک سیریز کورولش عثمان کے سیٹ پر پہنچ گئے، تصاویر وائرل

1088

ریوا: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری فیملی کے ہمراہ سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان غازی کی زندگی پر مبنی ترکش ڈرامہ سیریل ‘کورولش عثمان’ کے سیٹ پر پہنچ گئے، عثمان بے کے ساتھ ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری ان دنوں اپنی فیملی کے ہمراہ ترکی میں چھٹیاں گزارنے میں مصروف ہیں اور حال ہی میں انہوں نے تاریخی ڈرامہ سیریل کے سیٹ پر اپنی تصویر شیئر کی ہے۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے تاریخی ڈرامہ سیریل ’’کورولوش عثمان‘‘ کے سیٹ پر ڈرامے کے مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار براق اوزچیویت (عثمان بے) سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ تصویر بھی کھنچوائی۔ تصویر میں فواد چوہدری بہت خوش نظر آرہے ہیں۔

فواد چوہدری کو ڈرامے کے سیٹ پر اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔