الجیریا: سابق وزیر اعظم کو 7 سال کی سزائے قید

314

الجیریا کی عدالت نے سابق وزیر اعظم احمد کو قویحییٰ کو بدعنوانی کے الزام میں 7 سال قید کی سزا سنا دی۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق دارالحکومت الجیئرز میں سدی محمد عدالت نے بدعنوانی کے الزام میں سابق وزیر اعظم کو 7 سال سزائے قید اور سیاحت اور ٹرانسپورٹ کے سابق وزراء عمار غول اور عبدلغنی زالان کو بھی 3 سال سزائے قید سنائی ہے۔

صوبہ سکِکڈا کے گورنر کو بھی کرپشن کے الزام میں پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے۔

تمام وزراء پر سابق صدر بوتفلیکا کے دور میں بدعنوانی کے متعدد معاملات کے حوالے سے فردِ جرم عائد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بوتفلیکا نے اپنے 20 سالہ حکمرانی کے خلاف ہفتوں سے جاری کے عوام کے احتجاج کے بعد فوج کے زور دینے پر اپریل 2019 میں صدارت سے استعفیٰ دیا تھا۔