برازیل: کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد77 لاکھ سے تجاوز کرگئی

333

ریوڈی جنیرو: لاطینی امریکی ملک برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد77 لاکھ33 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق برازیل میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد7733746 ہوگئی ہے جبکہ برازیل میں اس وقت کورونا وائرس کے724720 فعال مریض ہیں۔

برازیل کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد196018 تک پہنچ گئی ہے اور برازیل میں اب تک6813008 سے زائد کورونا مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

خیال رہے برازیل کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے دنیا کا تیسرا جبکہ ہلاکتوں کے حوالے سے دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور ملک کے بڑے شہروں میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ زیادہ ہے۔

واضح رہے برازیل میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق گزشتہ سال2020 میں 26 فروری کو ہوئی تھی۔