آسیہ اندرابی کیس:او آئی سی انسانی حقوق کمیشن کی بھارتی اقدام کی مذمت

889

اسلامی تعاون کی تنظیم  ( او آئی سی ) کی  انسانی حقوق کمیشن نےآسیہ اندرابی اور 2افراد کو حراست میں لینے  کی مذمت کرتے ہوئے بھارتی اقدام  کوانسانی حقوق کے منافی قرار دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق او آئی سی کے انسانی حقوق کمیشن نے بھارتی فورسز کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری غیر قانونی حراست کے خلاف بھارت پر دباؤڈالے۔

 اعلامیہ میں مزید کہا ہے کہ جھوٹے الزامات پر آسیہ اندرابی اور خاندان کے 2افراد کو تہاڑ جیل میں رکھا ہے،کالے قانون کی آڑ میں آسیہ اندرابی کے خلاف کارروائی قابل مذمت ہے،آسیہ اندرابی اور دیگر قیدیوں کو منصفانہ ٹرائل کا حق نہیں دیا جارہا۔

انسانی حقوق کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ آسیہ اندرابی اور دیگر کو جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا جارہاہے،زیر حراست افراد کو علاج معالجے کی سہولت نہیں دی جارہی۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستان کی ووفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے آسیہ اندرابی کے فرزند کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے نوٹس لینا کی اپیل کی تھی۔