سب ڈویژنل انسپکٹر ائرپورٹ ‘پولیس پارٹی کوتعریفی سرٹیفکیٹ اورنقد انعام

250

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کراچی پولیس نے فرض کی ادائیگی کے دوران بہادری کی ان گنت مثالیں قائم کی ہیں۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے سب ڈویژنل انسپکٹر ائرپورٹ چودھری اسد علیم اور نہایت بہادری سے فوری ریسپانس کرنے والی سچل تھانے کی پولیس پارٹی کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات دیے۔ جبکہ ایس ایس پی ضلع سینٹرل نے سرسید کے علاقے میں ڈاکوؤں سے مقابلہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کی بہادری اور جرات مندی کو سراہا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ سچل کی حدود میں پولیس افسر نے لوٹ مار کی واردات میں ملوث ڈاکوئوں کا انتہائی بہادری سے مقابلہ کیا اور جوابی فائرنگ سے دونوں ملزمان کو ہلاک کیا۔ غیر قانونی اسلحہ، چھینی گئی رقم اور موبائل فون برآمد ۔