دنیا بھر میں کشمیری آج یوم حق خود ارادیت منائیں گے

262

سرینگر(اے پی پی) کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج (منگل کو)یو م حق خود ارادیت اس عزم کی تجدید کے ساتھ منائیں گے کہ بھارتی تسلط سے مکمل آزادی تک جدوجہد آزادی کشمیر کو ہرصورت میں جاری رکھا جائے گا۔ یہ دن منانے کا مقصد عالمی برادری کو اس بات کی یاد دہانی کرانا ہے کہ سات دہائیوں سے زائدکا عرصہ گزرجانے کے باوجود جموںوکشمیر کے بارے میں اقوا م متحدہ کی قرارداد وں پر عملدرآمد نہیں ہواہے۔آج دنیا بھر میں ریلیوں ، سیمیناروںاور کانفرنسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔