مقبوضہ کشمیر :ترال میں دستی بم دھماکے میں زخمی بزرگ شہری چل بسا

194

سرینگر (اے پی پی)غیرقانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر میں ضلع پلوامہ میں دستی بم دھماکے میں زخمی ہونے والا ایک بزرگ شہری دم توڑ گیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک 70 سالہ شخص جسے دو دن قبل بس سٹینڈ ترال میں دستی بم کے دھماکے کے بعد ٹانگ میں چوٹ آئی تھی پیر کو اپنی رہائش گاہ پر جان کی بازی ہار گیا ہے۔ مذکورہ شخص 2 جنوری کو ترال کے بس سٹینڈ پر دستی بم کے دھماکے میں زخمی ہونے والے 8 شہریوں میں شامل تھا۔