پی ٹی آئی کو غیر ملکی فنڈنگ ہوئی، شبلی فراز

479

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو غیرملکی اداروں سے پروہیبٹڈ فنڈنگ ہوئی جس میں کسی ملٹی نیشنل یا کسی غیر ملکی ایجنسی اور غیر ملکی لوگوں سے پیسے وصول کیے جاتے ہیں۔ڈان نیوز کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات نے یہ بات اسلام آباد میں پارلیمانی سیکرٹری فرخ حبیب کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔شبلی فرازنے بتایا کہ ہم نے بڑے مافیاز سے مقابلے کے لیے پارٹی میں چندے کا سلسلہ شروع کیا جس کے تحت ہمارے کارکن، ہمارے خیر خواہ چھوٹی چھوٹی رقوم دیتے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے اندر 10 ڈالر، 20 ڈالر، ہزار روپے، 10 ہزار اور 50 ہزار روپے جمع کیے لیکن اس کا مقصد چندہ دینے والوں کو نفع پہنچانا نہیں تھا۔ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں سیاسی جماعتوں کو چلانے کے لیے فنڈنگ کی ضرورت ہوتی ہے اور پی ٹی آئی کے آنے سے پہلے پی پی پی، ن لیگ اور دیگر جماعتیں جس میں مولانافضل الرحمن بھی شاملہیں ان کا طریقہ کار مختلف ذرائع سے بڑے عطیات لینا تھا۔شبلی فراز کے مطابق فارن فنڈنگ وہ ہوتی ہے جب آپ کی کوئی سیاسی جماعت کسی بھی حکومت، بڑے ادارے یا کسی حکومت کی ایما سے کوئی فنڈ حاصل کریں تو وہ فارن فنڈنگ ہے، میں اس لیے کہہ رہا ہوں کہ ان کو سمجھ نہیں ہے کہ فارنگ فنڈنگ کیا ہے اور پروہیبٹڈ فنڈنگ کیا ہے۔