زمبابوے کرکٹ بورڈ نے ہر قسم کی کرکٹ سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی

399

ہرارے: زمبابوے کرکٹ بورڈ نے ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ہر قسم کی کرکٹ سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق زمبابوے کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ جب زمبابوے کو آنے والے دنوں میں افغانستان کیخلاف تین ٹی20 اور دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا انعقاد کرنا تھا،زمبابوے میں ایک ہفتے کے اندر کورونا وائرس کے ایک ہزار سے زائد فعال کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس عرصے کے دوران 29مریض مہلک وائرس کے سبب انتقال کرچکے ہیں۔

زمبابوے حکومت نے تیزی سے بڑھتے ہوئے ان کیسز کی وجہ سے فوری طور پر لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے، اس کے علاوہ اسکولوں کو بھی دوبارہ وقتی طور پر بند کردیا ہے۔یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز کے میں زمبابوے کو پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان کرکٹ ٹیموں کی میزبانی کرنی ہے، جس پر اب سوالیہ نشان لگ  گیا ہے۔