کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں ولیمسن کی سنچری، نیوزی لینڈ کی گرفت مضبوط

316

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی گرفت مضبوط ہونے لگی، دوسرے روز کے اختتام پر میزبان  ٹیم نے پہلی اننگز میں 3 وکٹ پر 286 رنز بنا لیے اور اسے پاکستان کی پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کے لیے صرف 11 رنز درکار ہیں۔

کپتان کین ولیمسن 112 اور ہینری نکولس 89 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ ٹام لیتھم 33، ٹام بلنڈل 16 اور راس ٹیلر 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تاہم کپتان کین ولیمسن نے ایک بار پھر ایک بیٹنگ کلاس دکھاتے ہوئے مسلسل دوسری اور ٹیسٹ کریئر کی 24ویں سنچری اسکور کی اس دوران ہینری نکولس نے ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی۔

اس سے قبل پہلی اننگز میں قومی ٹیم 297 رنز پر آل آوَٹ ہوگئی، نیوزی لینڈّ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستان کی پہلی وکٹ4 رنز پر شان مسعود کی گری جو بغیر کوئی رن بنائے ساوتھی کی گیند پر آوٹ ہوئے، دوسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی عابد علی ہیں جو 25 رنز بنا کر جیمیسن کی گیند پرآوٹ ہوئے، 70 رنز پر پاکستان کی تیسری وکٹ حارث سہیل کی گری جو صرف ایک رنز اپنے نام کرسکے اور جیمیسن کی گینڈ پر آوٹ ہوئے.

پاکستان کی چوتھی وکٹ 83 رنز پر گری جس میں فواد عالم 2 رنز بناکر جیمیسن کی گیند پر آئوٹ ہوئے، 171 پر آئوٹ ہونے والے پانچویں کھلاڑی محمد رضوان تھے جنہوں نے 11 چوکوں کی مدد سے 61 رنز بنائے،چھٹے نمبر پر آوٹ ہونے والے کھلاڑی اظہرعلی تھے جنہوں نے 93 رنز بنائے.

قومی ٹیم کے 260 پر ساتویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی فہیم اشرف 48 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے، آٹھویں آئوٹ ہونے والے قومی کھلاڑی گوہرظفر 34 رنز بنا کر ٹم ساؤتھی کی گیند پرآؤٹ ہوئے، نویں نمبر پر آئوٹ ہونے والے شاہین آفریدی نے 4 رنز بنائے اور 297 کے مجموعی اسکور پر نسیم شاہ آوٹ ہوئے.

نیوزی لینڈ کی جانب سے کائل جیمی سن نے پانچ وکٹیں حاصل کیں اور ٹیم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے 2،2وکٹیں اپنے نام کیں.