شام میں بس پر حملہ، 9 شہری جاں بحق

403

شام میں ہائی وے پر مسافر بس پر مسلح افراد کے حملے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ شام کے وسط میں اتوار کی شب پیش آیا ، مسلح افراد نے رقہ سے دمشق جانے والی بس کو نشانہ بنایا جس میں ایک 13 سالہ لڑکی سمیت 9 شہری جاں بحق ہوگئے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعے میں شدت پسند تنظیم داعش ملوث ہوسکتی ہے۔

ہاما صوبے کے گورنر کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں نے ہائی وے پر دمشق جانے والے بسوں کو روکا اور پھر ایک بس پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

چند روز قبل شام کے مشرقی صوبے دیرالزور میں ایک مرکزی شاہراہ پر بس پر حملے میں 28 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ شامی شہریوں اور مزاحمت کاروں کا کہنا ہے کہ عراق کی سرحد کے نزدیک واقع شاہراہ پرایک فوجی گاڑی پر حملہ کیا گیا تھا۔