حکومتی مذاکرات ناکام، ہزارہ برادری کا دھرنا جاری

627

کوئٹہ: وزیر داخلہ شیخ رشید کا مچھ واقعے پر ہزارہ برادری کے دھرنے میں شرکاء سے مذاکرات ناکام ہوگئے،ہزارہ برادری نے دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیاہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہزارہ برادری نےمچھ واقعے میں11 کان کنوں کے قتل ہونے  کے خلاف دھرنا  دیا  ہے، جس میں جاں بحق ہونے والے کان کنوں کے لواحقین بھی شریک ہیں۔

دھرنے کے شرکاء کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان خود تشریف لائیں اور معاملات کو دیکھیں، صوبائی حکومت مستعفی ہو اور وفاق ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ مچھ واقعے کے بعد سے ہزارہ برادری نےحملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے 2دن سے دھرنا دیا ہوا ہے، وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت کے بعد بھی مذاکرات ناکام رہے۔