مچھ واقعہ : حکومت کی جانب سےلواحقین کو 25لاکھ دینے کا اعلان

578

کوئٹہ : وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مچھ واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو وفاق کی جانب سے 25لاکھ دینے کا اعلان کرتا ہوں، یقین دلاتاہوں کہ حملہ آوروں کو نہیں چھوڑیں گے۔

ہزارہ برادری کی جانب سے دیے گئے دھرنے سے وزیر داخلہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مچھ واقعہ میں قتل ہونے والے 11کان کنوں کے لواحقین کو  15لاکھ صوبائی حکومت اور10لاکھ  وفاق دے گا، مچھ واقعہ ظلم وزیادتی ہے اس پر شرمندہ ہوں۔

شیخ رشید  مچھ واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لواحقین سے درخواست ہے کہ جاں بحق افراد کی تدفین کی جائے،مچھ واقعے پر جوڈیشل انکوائری کرائیں گے اور سیکیورٹی بھی فراہم کریں گے،چند روز میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کراؤں گا،پوری کوشش ہوگی کہ وعدے کو  پورا کریں۔