بھارتی پولیس کی ٹریکٹر مارچ  کرتے کسانوں پر گولیوں کی بوچھاڑ

703

نئی دہلی:  بھارتی سرکارنےنئی دلی کی طرف ٹریکٹر مارچ  کرتے کسانوں پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی ، جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 40روز سے جاری بھارتی کسانوں کے احتجاج میں شدت آگئی،نہتے کاشتکاروں کے مظاہرے کو روکنے کے لیے بھارتی پولیس نے آنسو گیس کی  شیلنگ بھی کی۔

ہریانہ اور پنجاب کے بارڈر پر مظاہرین اور پولیس آمنے سامنے ہوگئے ، جس کے بعد پولیس کسانوں کو متشر کرنے  کے لیے بے دریغ گولیوں اور شیلنگ کا استعمال کیا۔