پاکستان میں مزید 1895 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص

298

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 88 ہزار 529 ہوگئی اور 10 ہزار  350 مریض انتقال کرگئے ہیں جبکہ فعال کیسز کی35 ہزار722  ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 218,597، پنجاب میں 140,714، بلوچستان میں 18,247، خیبرپختونخواہ 59,484، گلگت بلتستان میں 4,867، اسلام آباد میں 38,263 اور آزاد کشمیر میں 8,357 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

ملک بھرمیں اب تک 68 لاکھ 49 ہزار 867 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1,895نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 39 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 2,242مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

سندھ میں موزی مرض سے 3,611، پنجاب 4,124، خیبرپختونخوا 1,675، اسلام آباد 428، گلگت بلتستان 101، بلوچستان 185 اورآزاد کشمیر میں 226 اموات ہوئیں جبکہ 4 لاکھ 42 ہزار 457 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔

واضح رہے دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 8 کروڑ 55 لاکھ 9  ہزار 36 افراد متاثر، 18 لاکھ 50 ہزار 719 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 6 کروڑ 4 لاکھ  76 ہزار 700 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔