کریم کا ریستوران کمیشن میں 5 فیصد کمی کا اعلان

531

آن لائن ٹرانسپورٹ کریم نے کوویڈ 19 کی پاکستان میں دوسری لہر پر روستوران سے کھانا منگوانے پر اپنے کمیشن میں 5 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کریم فوڈ ڈیلیوری سروس اپنے کمشن فیسوں کو کم کر رہی ہے تاکہ صارفین کو کھانے کیلئے آن لائن آرڈر کی ترغیب دلائی جائے۔

کمیشن میں 5 فیصد کمی کرنے کا مقصد اِن ڈور ڈائننگ پر مکمل پابندی کی وجہ سے ریستورانوں کی گرتی ہوئی صنعت کو سہارا دینا ہے جس کے لیئے صارفین کو کھانا آرڈر کرنے کی ترغیب بھی دلانا ہے۔

کریم پاکستان کے سی ای او اور ملکی جنرل منیجر ذیشان حسیب بیگ نے کہا کہ کریم میں ہم ہمیشہ ان مشکل وقتوں میں اپنے شراکت داروں ، صارفین اور ڈرائیورز کی بہترین طریقے سے مدد کرنے کے لئے کام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے عملے اور صارفین کے پیچھے مددگار قوت کے طور پر کام کریں تاکہ کمپنی کے استحکام کو یقینی بنایا جاسکے۔ کمیشن کے نرخوں میں تخفیف کا اقدام یہ یقینی بنانا ہے کہ ریستوران صنعت کو زیادہ نقصان نہ ہو۔ لہذا ہم سب سے التجا کرتے ہیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ آرڈر کریں۔