یاسر عرفات کو زہر دینے سے متعلق بیان پر اہلیہ کی وضاحت

751

فلسطینی صدر مرحوم یاسر عرفات کی بیوہ نے کہا ہے کہ ان کے حالیہ انٹرویو میں دیے گئے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹا کر پیش کیا گیا۔

اناڈولوو ایجنسی کی خبر کے مطابق اسرائیل کے اخبار یدیوتھ اہرونتھ نے مرحوم یاسر عرفات کی اہلیہ سوہا کا بیان نقل کیا تھا جس میں انہوں نے فلسطینیوں پر یاسر عرفات کو زہر کے کر مارنے کا الزام عائد کیا تھا۔

تاہم اہلیہ نے اس دعوے کو مسترد کیا ہے اور کہا ہے کہ نیوز ادارے نے اُن کے بیان کو غلط رنگ دیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ یاسر عرفات کو زہر فلسطینیوں نے دیا یا اسرائیل نے، اس بارے میں وہ ٹھوس شواہد کے بغیر کچھ نہیں کہہ سکتیں۔

واضح رہے کہ یاسر عرفات اور سوہا کی شادی 1990 میں تیونس میں خفیہ طور پر ہوئی تھی۔ اُس وقت سوہا 27 اور عرفات 61 سال کے تھے۔ 5 سال بعد اُن کی بیٹی زوہوا پیدا ہوئی تھیں۔