راولپنڈی ،الخدمت فاؤنڈیشن پنجاب شمالی کے زیراہتمام ونٹرپیکیج کی تقسیم

183

راولپنڈی(وقائع نگار خصوصی) صوبائی صدرالخدمت فاؤنڈیشن پنجاب شمالی رضوان احمدنے کہاہے کہ رنگ،نسل،مذہب کی تمیزکے بغیر مختلف تہواروں،قدرتی آفات،وبائی امراض سمیت دیگرایمرجنسی حالا ت میں لاکھوں رضا کاروں کے ساتھ چترال سے گوادراورآزادکشمیرمیں ریسکیو،ریلیف،بحالی، اورفن بچوں کی کفالت،طبی سہولیات،عوام تک صاف پانی کی فراہمی سمیت مستحق خاندانوں تک امدادی سامان پہنچانے کانام الخدمت فاؤنڈیشن ہے،حالیہ سخت ترین سردموسم میں مستحق خاندانوں تک گرم بسترپہنچانے کاسلسلہ جاری ہے جس میں ہمارے ڈونرزاوررضاکاروں سمیت الخدمت کی پوری ٹیم کا بہت اہم کردارہے، ہماری تمام ترجدوجہد کا مقصد اللہ کی رضاکا حصول ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام صادق آبادمیں منعقدہ تقریب تقسیم ونٹرپیکیج سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پربیوہ اورنادار خواتین سمیت مستحق خاندانوں کوونٹرپیکیج کے تحت بستر،لحاف فراہم کیے گئے۔الخدمت کے ضلعی صدرچودھری منیراحمد، زونل صدرپی پی 17راحیل بھٹی،امیرزون قاضی محمدظہیر، اسدرضا شیخ سمیت دیگرعہدیداران نے بھی اس موقع پر اظہارخیال کیا۔