ایئر پورٹ چوکی پولیس اسٹیشن کے انچارج کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن

183

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) ایئر پورٹ چوکی پولیس اسٹیشن کے انچارج ایس ایچ او سکندر چانڈیو کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، شوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایئرپورٹ چوکی پولیس اسٹیشن کے انچارج ایس ایچ او سکندر چانڈیو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مہر علی کالونی، بند کی پٹی پر کریک ڈاؤن کیا منشیات فروش مضر صحت مین پوری و گٹکا فروش پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ایس ایچ او ایئرپورٹ چوکی پولیس اسٹیشن سکندر چانڈیو کے مطابق منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی جاری رکھیں گے، فرار ہونے والے مضر صحت مین پوری و گٹکا فروخت کرنے والوں کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔