پیپلز پارٹی کا دیرینہ کارکن ہوں میرے بیٹے کو سرکاری نوکری دی جائے، اشوک چند

238

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) مٹیاری اڈیرو لال اسٹیشن کے رہائشی جھونی جیالی گووو عرف اشوک چند نے پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے مسلسل نظر انداز کیے جانے 58ویں روز بھی پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ میں پیپلز پارٹی کا دیرینہ کارکن ہوں اور میرے بیٹے کو نوکری تک نہیں ملی ہے ہم لوگوں کا گھر کا گزر بسر مشکل ہورہا ہے۔ انہوں نے ذوالفقار علی بھٹو، نصرت بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے ہمراہ اپنی تصاویر بھی دکھائیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ بیٹے کو نوکری دے کر انصاف کیا جائے۔