حیدرآباد‘ پولیس کی مختلف کارروائیاں، 4ملزمان اسلحہ و منشیات سمیت گرفتار

187

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) ہٹڑی پولیس کی مختلف کارروائیوں میں اسٹریٹ کرمنل، موٹر سائیکل لفٹر اور مضر صحت مین پوری فروش گرفتار، ہٹڑی پولیس نے دوران پیٹرولنگ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹر گروہ کے کارندے مدثر چانڈیو کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کے 2 ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے 3 موٹر سائیکل اور 2 عدد چیچز برآمد کرلیے گئے۔ ہٹڑی پولیس نے گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ مذکورہ تھانے کی پولیس نے ایک مزید کارروائی میں مضر صحت مین پوری کے کارخانے پر چھاپا مار کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان معراج پٹھان اور نور محمد پٹھان کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزمان کے 3 ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ چھاپے کے نتیجے میں 1,000 مین پوری، 2 کٹے خام مال، 4کٹے پلاسٹک کی شوپر، 1عدد ڈیجیٹل کانٹا اور دیگر سامان برآمد ہوا۔ ہٹڑی پولیس نے گرفتار ملزمان کیخلاف گٹکا اینڈ مین پوری ایکٹ 2019ء کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ ہٹڑی پولیس نے مزید کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم منصور چانگ کو 30 بور پستول مع راؤنڈز سمیت گرفتار کرکے ملزم کیخلاف آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔