پاکستان کرسچیئن ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام کرسمس کی تقریب

140

پاکستان قونصلیٹ جدہ کے کمیونٹی ہال میں پاکستان کرسچیئن ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام پاکستانی مسیحی برادری نے کرسمس کا تہوار منایا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی قونصل جنرل شائق احمد بھٹو تھے۔ سوسائٹی کے نائب صدر پیٹرک فلک شیر نےمہمانوں کا استقبال کیا اور مسیحی برادری کے مسائل پر روشنی ڈالی۔ صدر پرویز یوسف نے وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کی مسیحی برادری کے لیے بہتر اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے قونصلیٹ میں سہولیات فراہم کرنے پر قونصل جنرل خالد مجید کا شکریہ اداکیا۔ مہمان خصوصی شائق احمد بھٹو نے اپنے خطاب میں قونصلیٹ کی جانب سے تعاون کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سوسائٹی کے ارکان کے ساتھ مل کر کرسمس کا کیک کاٹا گیا۔ تقریب سے پاک میڈیا کے صدر چودھری نورالحسن گجر، صحافی عرفان کھٹانہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور مسیحی برادری کو مذہبی تہوار پر مبارک باد پیش کی۔ آخر میں مہمانوں کے لیے پرتکلف عشایئے کا اہتمام کیا گیا تھا۔