اسامہ ستی کے لواحقین کے تحفظات دور کرینگے، اسد عمر

216

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ مقتول اسامہ ستی نے ہمارے ساتھ آئی ایس ایف میں کام کیا تھا، مقتول اسامہ کے والد چاہتے ہیں ہائیکورٹ کے جج انکوائری کریں، پوری کوشش کریں گے کہ لواحقین کے تحفظات دور کریں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ انتہائی حیرانی سے استفسار کیا کہ شہریوں کی حفاظت کیلیے معمور اہلکار ہی گولیاں برسانے لگے ہیں، وفاق میں اس طرح کے واقعے سے اپنے بچوں کی حفاظت پر بھی ذہن کھٹک گیا ہے، شواہد سے ظاہر ہے کہ بچے کو بے گناہ قتل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے بچوں کی حفاظت کیلیے انصاف ضرور ہوگا۔ وفاقی وزیر نے یقین دہانی کرائی کہ انکوائری شروع ہوگئی ہے اور 2 سے 3 دن میں مکمل بھی ہو جائے گی، میڈیکل بورڈ کے حوالے سے فیصل سلطان سے بات کروں گا۔