واٹس ایپ 2021: 1 ارب40 کروڑسے زائد کالزکا ریکارڈ قائم

409

کیا آپ اندازہ لگاسکتے ہیں کہ نئے سال کے موقع پر دنیا بھر میں مقبول میسجنگ اپلیکشن واٹس ایپ پر لوگوں نے کتنی کالز کی ہوں گی؟

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق نئے سال 2021 کے موقع پر واٹس ایپ میں ایک دن میں  ایک ارب 40 کروڑ سے زائد کالز کا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے کیونکہ اس موقع پر اس ایپ کی 11 سالہ تاریخ کی سب سے زیادہ کالز ایک ہی دن میں کی گئی اور اعدادوشمار کا جواب دینا کسی کے لیے بھی آسان نہیں ہوگا۔

خیال رہے کورونا کی وبا کے دوران کروڑوں افراد نے اپنے پیاروں سے رابطے کے لیے واٹس ایپ کا سہارا لیا  اور واٹس ایپ پر 31 دسمبر کی شب ایک ارب 40 کروڑ سے زائد آڈیو اور ویڈیو کالز کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ پر نئے سال کے موقع پر دنیا بھر میں وائس اور ویڈیو کالز کی شرح میں 2019 کے مقابلے میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے اور ایپ کی 11 سالہ تاریخ کی سب سے زیادہ کالز ایک دن میں کی گئیں ہیں۔

اسی طرح فیس بک اور انسٹاگرام پر ساڑھے 5 کروڑ سے زیادہ لائیو ویڈیوز کو نشر کیا گیا جبکہ دنیا بھر میں واٹس ایپ صارفین کی تعداد 2 ارب سے زائد پر پہنچ گئی ہے۔

31 دسمبر 2019 کو واٹس ایپ پر نئے سال کے موقع پر دنیا بھر میں 100 ارب سے پیغامات بھیجے جائیں گئے تھے تاہم اس سال میسجز کے اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے جبکہ سال 2021 کے موقع پر واٹس ایپ نے ایک دن میں  ایک ارب 40 کروڑ سے زائد کالز کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

سال 2018 میں فیس بک ڈویلپر کانفرنس میں بتایا گیا تھا کہ روزانہ صارفین اس اپلیکشن پر 65 ارب پیغامات بھیجتے ہیں جبکہ 2 ارب منٹ کی وائس اور ویڈیو کالز کرتے ہیں۔

یاد رہے واٹس ایپ کو 2014 میں فیس بک نے خریدا لیا تھا اور امکان ہے کہ 2021 سے اس اپلیکشن میں صارفین کو اشتہارات دکھانے کا سلسلہ بھی شروع ہوجائے گا۔

دوسری جانب 31 دسمبر 2019 کو سب سے زیادہ پیغامات بھارت میں 20 ارب کی تعداد میں بھیجے گئے اور 100 ارب میں سے 12 ارب پیغامات میں تصاویر کا تبادلہ کیا گیا۔

فیس بک کی ٹیکنیکل پروگرام منیجر کیٹلین بینفورڈ کا  کہناتھا کہ کووڈ19 سے قبل بھی نئے سال کے موقع پر فیس بک ایپس میں میسجز اور دیگر سروسز کے استعمال کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوتا تھا تاہم مارچ 2020 کے سے ایپس کے ٹریفک میں اکثر اوقات اتنا اضافہ ہوا جس کے سامنے نئے سال کے اعداد و شمار بھی کم تھے۔