پی ڈی ایم کے لٹیروں کو این آر او نہیں ملے گا، مراد سعید

453
تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کو ناکامی ہوگی، مراد سعید

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ عوام نے پی ڈی ایم کا سرکس مسترد کردیا ، لٹیروں کو این آر او نہیں ملے گا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد سعید نے کہاکہ سابق حکمرانوں کو غریبوں کا احساس نہیں تھا، یہ لوگ بڑے بڑے محلات میں رہ رہے تھے، سڑکوں پر پڑے شہری نظر نہیں آرہے تھے۔

انہوں نے مزید کہاکہ نواز شریف نے بھی کیمپ آفس پر عوام کا پیسا اڑایا اور آصف زرداری نے بھی 316 کروڑ روپے کیمپ آفس پر اڑائے،ان لوگوں کے گھر پاکستان کے عوام کے پیسوں سے چل رہے تھے،ایک طرف فوج پر سیاست کاالزام دوسری طرف فوج کو ان چیزوں میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ  موجودہ دور حکومت میں مزدوروں کو مفت کھانا مل رہا ہے اور دھاڑی کا پیسے بچوں کیلئے بھیج رہے ہیں،پناہ گاہوں میں مفت صحت کی سہولت بھی ہوگی۔