نوجوان قتل کا معاملہ: کوشش ہے کہ لواحقین کے تحفظات دور کریں، اسد عمر

641

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسدعمر کا کہنا ہے کہ پوری کوشش کریں گے مقتول اسامہ ندیم ستی کے لواحقین کے تحفظات دور کریں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسد عمر مقتول اسامہ ستی کےلواحقین سے تعزیت کے لیے گھر  گئی تھے ، جہاں انہوں نے مقتول کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے اُن کے تحفظات سنے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ اسامہ کے والد کی خواہش ہے کہ ہائی کورٹ کے جج انکوائری کریں،اسامہ ستی نے ہمارے ساتھ آئی ایس ایف میں کام کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہاکہ شواہد سے ظاہر ہے کہ بے گناہ بچے کو قتل کیا گیا ہے، اپنے بچوں کی حفاظت کے لیے انصاف ضرور ہو گا۔