فرانس: پولیس نے ڈھائی ہزار افراد کی پارٹی بند کرادی

131
فرانس: کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سال نو پر منعقد پارٹی میں شریک افراد کو پولیس منتشر کررہی ہے

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانسیسی پولیس نے ملک میں کورونا وائرس سے متعلق پابندیوں کے دوران شمال مغربی علاقے میں جاری ایک بڑی پارٹی بند کرادی۔ حکام کا کہنا ہے کہ تقریباً ڈھائی ہزار افراد نے رینیز کے قریب لیورون میں غیر استعمال شدہ گودام میں ہفتے کے روز ریو پارٹی میں شرکت کی تھی، جہاں کارروائی کے وقت کچھ لوگوں اور پولیس کے مابین جھڑپ بھی ہوئی۔ وزیر داخلہ جیرالڈ ڈارامنین نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ جرم کا ارتکاب کرنے والوں کو جرمانہ عائد کیا گیا جب کہ پارٹی کے منتظمین کی شناخت کی جارہی ہے، جس کے بعد ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔