آر ایس ایس کا ہندو حب الوطنی کا دعویٰ، اویسی نے گاندھی کے قاتل کا ذکر کردیا

845

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے رہنما موہن بھاگوت نے کہا کہ ہندو ہمیشہ بھارت سے محبر رکھنے والا ہوگا جس پر آل انڈیا اتحاد السملمین کے صدر اسدالدین اویسی نے مہاتما گاندھی کے قاتل کا ذکر چھیڑ دیا۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق آر ایس ایس کے رہنما کا کہنا تھا کہ حب الوطنی ہر ہندو کے خون میں شامل ہے جس پر اسدالدین نے اپنے آفیشل ٹویٹ اکاؤنٹ کے ذریعے ہندوؤں کے ہاتھوں ہوئے بھارتی تاریخ میں خونی فسادات کا ذکر کیا۔

اسدالدین کا کہنا تھا کہ بھاگوت پھر گاندھی جی کے قاتل گوڈسے کے بارے میں کیا کہیں گے! وہ بھی تو ہندو تھا۔ اس کے علاوہ 1984 کے نیلی گاؤں می ہندوؤں کے ہاتھوں قتل عام اور 2002 میں گجرات میں ہوئے قتلِ عام کے بارے میں کیا خیال ہے۔

اویسی نے اگلے ٹویٹ میں لکھا کہ ایک مذہب کے ماننے والے کو حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ جاری کیا جارہا ہے اور جبکہ دوسرے (مسلمان) کو اپنی پوری زندگی یہ ثابت کرنے میں گزارنی پڑتی ہے کہ اس کو یہاں رہنے اور خود کو ہندوستانی کہلانے کا حق ہے۔