دورہ نیوزی لینڈ: کیا بابراعظم آخری میچ کھیل پائیں گے؟

266

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا دائیں انگوٹھے میں انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے کے امکانات ففٹی ففٹی ہیں.

قومی کرکٹ کے ٹیسٹ اسکواڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوسرے اور آخری میچ کے لیے کرائسٹ چرچ میں بھر پورپریکٹس کی، بابراعظم نے بھی دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ پریکٹس میں حصہ لیا.

بابراعظم نے قومی ٹیسٹ ٹیم کے اسکواڈ کے ساتھ نیٹ پر بیٹنگ کرنے کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ میں بھی حصہ لیا.

Image

بابراعظم کی فٹنس کا جائزہ کل کے ٹریننگ سیشن میں لیا جائے گا تاہم بابراعظم کے کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میچ کھیلنے کے امکانات ففٹی ففٹی ہیں.

خیال رہے کہ بابراعظم دائیں انگوٹھے میں فریکچر کی وجہ سے ٹی ٹوینٹی سیریز اور پہلا ٹیسٹ نہ کھیل سکے تھے.

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے ہیگلے اوول میں کھیلا جائے گا.

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کو 101 رنز سے شکست دے کر ٹیسٹ سیریز پر 1-0 کی برتری حاصل ہے.