سال 2021: پورے سال کی عام تعطیلات کا کیلنڈر جاری

1452

سال 2020 کا آخری دن بھی گزرگیا ہے اور آج نیا سورج، نئی امنگوں اور اُمیدوں کے ساتھ سالِ نو 2021 کی نوید سنارہا ہے جبکہ پوری دنیا وبا کے سائے میں سال 2021 کا آغاز کرنے جارہی ہے لیکن اُمید کی جارہی ہے کہ یہ سال 2020 سے بہتر ثابت ہوں۔

سال 2021 کا آغاز جمعے کے دن سے ہورہا ہے اور جانے والے سال کا آخری دن یعنی 31 دسمبر بھی جمعے کا ہی ہوگا جبکہ سال 2021 کا اختتام بھی جمعے کے روز ہی ہوگا۔

ہر سال عام دنوں اور چھٹیوں کے ساتھ کچھ عام تعطیلات بھی ہوتی ہیں اور پاکستان میں عام تعطیلات کا آغاز 5 فروری کو یومِ کشمیر سے ہوتا ہے جو 25 دسمبر تک قائداعظم کے یوم پیدائش اور کرسمس تک جاری رہتا ہے۔

خیال رہے ذیل میں سال 2021 کی عام تعطیلات کا ذکر ہے، اس سال 2021 میں کون سی چھٹی کس دن آئے گی:۔

 یومِ یکجہتی کشمیر ۔:۔

سال 2021 میں پہلی عام تعطیل یومِ یکجہتی کشمیر یعنی 5 فروری کو ہوگی جو جمعے کے دن ہے اور  یہ دن منانے کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔

یومِ پاکستان ۔:۔

آئندہ سال 2021 کی دوسری عام تعطیل یومِ پاکستان یعنی 23 مارچ کو ہوگی جو منگل کے روز ہوگا جبکہ یہ دن ‘قراردادِ پاکستان’ کی منظوری کی یاد میں منایا جاتا ہے اور اس روز اسلام آباد میں مرکزی تقریب جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

خیال رہے 23 مارچ 1940 کے دن لاہور کے منٹوپارک میں مسلم لیگ کے اجتماع میں تاریخی ‘قراردادِ پاکستان’ کی منظوری دی گئی تھی جس کی وجہ سے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے ایک علیحدہ وطن کے قیام کی راہ ہموار ہوئی تھی۔

یومِ مزدور ۔:۔

سال 2021 میں مزدورں کے عالمی دن یعنی یکم مئی کی عام تعطیل ہفتے کے روز آئے گی اور یہ دن  پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزدوروں کی قربانیوں اور ان کے حقوق کو اجاگر کرنے کے لیے عالمی یوم مزدور منایا جاتا ہے۔

عیدالفطر ۔:۔

ہر سال رمضان المبارک کے بعد ملک بھر میں سرکاری سطح پر عیدالفطر کی 3 چھٹیوں کا اعلان کیا جاتا ہے اور  سال 2021 میں یہ چھٹیاں 14، 15 اور 16 مئی یعنی بالترتیب جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے روز آنے کا امکان ہے (چاند کے مطابق)۔

عیدالاضحیٰ ۔:۔

ہر سال عیدالاضحیٰ کی 3 عام تعطیل بھی آتی ہیں جس دن مسلمان سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی بھی کرتے ہیں جبکہ سال 2021 میں 21، 22 اور 23 جولائی یعنی بدھ ، جمعرات اور جمعہ کے روز عیدالاضحیٰ کی عام تعطیل متوقع ہیں۔

یومِ آزادی ۔:۔

پاکستان کا یومِ آزادی ہر سال 14 اگست کو ملی جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے اور سال 2021 میں قیام پاکستان کو 74 برس مکمل ہوجائیں گے اور  اس سال یوم آزادی یعنی 14 اگست ہفتے کے روز کو آئے گا۔

یومِ عاشورہ ۔:۔

سال 2021 میں یوم عاشورہ کے موقع پر 9 اور 10 محرم کی چھٹی بالترتیب 18 اور 19 اگست کو ہونے کا امکان ہے جو بدھ اور جمعرات کے دن آئے گی (چاند کے حساب سے)۔

عیدمیلادالنبیﷺ ۔:۔

ہر سال 12 ربیع الاول کو رسول ﷺ کے یومِ ولادت کے موقع پر عام تعطیل ہوتی ہے جو مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے  اور اس  سال 2021 میں 12 ربیع الاول 19 اکتوبر یعنی منگل کے روز متوقع ہے۔

یومِ قائداعظم ۔:۔

ہر سال 25 دسمبر کو پاکستان میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش پر عام تعطیل ہوتی ہے اور  2021 میں 25 دسمبر کو قائداعظم کا 144واں یومِ پیدائش ہفتے کے دن آئے گا (25 دسمبر کو عسائی اپنا تہورا بھی مناتے ہیں)۔

دیگر صوبوں کی بات کی جائے تو، سال 2021 میں صوبہ سندھ کی دیگر عام تعطیل ان دنوں میں آئیں گی:۔

شاہ عبداللطیف بھٹائی کا عرس ۔:۔

ہر سال حکومت سندھ کی جانب سے صوفی شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس پر 14 صفر کو چھٹی کا اعلان کیا جاتا ہے اور سال 2021 میں شاہ عبدالطیف بھٹائی کا عرس 21 ستمبر منگل کے روز متوقع ہے۔

بینظیر بھٹو کی برسی ۔:۔

حکومت سندھ کی جانب سے ہر سال 27 دسمبر کو سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلزپارٹی کی چیئرمین کی برسی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا جاتا ہے اور  سال 2021 میں 27 دسمبر کو دی جانے والی عام تعطیل پیر کے روز ہوگی۔

دوسری جانب  سال کے مندرجہ ذیل دنوں پر عوامی معاملات کے لیے بینک بند رہیں گے: یکم جنوری، 2021 بروز جمعہ ؛  14 اپریل، 2021 بروز بدھ (یکم رمضان) ؛ یکم جولائی، 2021 بروز جمعرات ۔

نوٹ: چاند نظر آنے اور نہ آنے کے صورت میں مذہبی تہواروں کی تعطیلات اور تاریخوں میں رد و بدل ہوسکتا ہے۔