شام: امریکی فوج کی فائرنگ سے 12 سالہ بچہ شہید

311

شام کے صوبے الحسکہ میں دہشتگرد امریکی فوجیوں نے فائرنگ کر کے ایک 12 سالہ بچے کو شہید کردیا۔

پارس نیوز ایجنسی کے مطابق شام کے صوبے الحسکہ کے التوسعیه علاقے میں امریکی فوج کی فائرنگ  سے 12 سالہ حسین فلاح شہید ہوگیا ہے جبکہ اس سے قبل بھی امریکی افواج شام میں کئی معصوم افراد کو گولیوں کا نشانہ بنا چکی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ یہ انکشاف ہوا تھا کہ امریکی فوج نے الحسکہ سے مغربی عراق تک خام تیل اسمگل کرنے کے لئے درجنوں ٹینکر ٹرک استعمال کر رہی ہے۔

امریکی فوج سے شام کی سرزمین سے تیل چوری کرنے کی پہلی تصدیق اُس وقت ہوئی تھی جس اس حوالے سے جولائی کے آخر میں جنوبی کیرولائنا کے ریپبلیکن سینیٹر لنڈسے گراہم اور امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو کے مابین تبادلہ خیال ہوا تھا جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ متعدد بار یہ تسلیم کر چکے ہیں کہ امریکی افواج شام میں تیل کے لئے تعینات ہیں۔