غلام محمود ڈوگر کونیا سی سی پی اولاہور تعینات کردیاگیا، اعلامیہ

709

لاہور: سال2020 پہلے دن کا سب سے بڑا تبادلہ، سی سی پی او لاہورعمر شیخ  کو تبدیل کرکے ڈی آئی جی غلام محمود ڈوگر کو سی سی پی او لاہورتعینات کردیا گیا ہے جبکہ  سی سی پی لاہور عمر شیخ کو تبدیل کر نے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے سی سی پی او عمر شیخ کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور ان کی جگہ غلام محمود ڈوگر کو سی سی پی او لاہور تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ لاہور کے سی سی پی او عمر شیخ کو تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

 

سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو ذمے داری سے ہٹانے کی وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے منظوری دی ہے جبکہ جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق عمر شیخ کو ڈپٹی کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری تعینات کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے عمر شیخ اپنی تقرری سے ہی متنازع جانے جاتے تھے جبکہ وہ آئی جی پنجاب کے خلاف بیانات اور موٹر وے زیادتی کیس میں بیان بازی سے متنازع ہوئے ہیں ۔

دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ آفس میں معذور شخص کو سیکیورٹی اسکواڈ میں شامل کرنے پر بھی وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ان سے سخت ناراض تھے۔

واضح رہے پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار نے گزشتہ روز سالانہ رپورٹ کے بعد پولیس میں کئی مختلف تبادلوں کی منظوری دی ہے جبکہ وزیراعلی نے عمر شیخ کو شہر میں جرائم کنٹرول نہ کرنے پر تبدیل کیا ہے۔