ایران کا امریکا کو سخت جواب

1008

ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر حملہ کرنے کے لیے بہانہ بنارہے ہیں اور اس کیلیے اربوں ڈالر ضائع کررہے ہیں.

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے امریکا کو سخت جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن اپنی سرزمین اورعوام کا بھرپوردفاع کرے گا، امریکا کی جانب سے حملے کی صورت میں ایران پوری طاقت سے جواب دے گا.

جواد ظریف نے کہا کہ امریکی صدر کورونا سے لڑنے کی بجائے اربوں ڈالر ضائع کررہا ہے اور ٹرمپ ایران پر حملہ کرنے کے لیے بہانہ بنا رہے ہیں.

ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف کا مزید کہنا تھا کہ امریکی حملے کی صورت میں ان کے تمام ملٹری بیسز ہمارے میزائل رینج میں ہیں.

خیال رہے کہ گزشتہ سال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے ایران کے 20 اداروں پر مزید پابندیاں عائد کی تھیں جن میں عراق میں مختلف ملیشیاؤں کو امریکی تنصیبات پرحملوں کے لیے تعاون کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔