پروفیسرڈاکٹرسروش حشمت لودھی مزید چار سال کیلئے شیخ الجامعہ این ای ڈی مقرر

778

کراچی (رپورٹ :حماد حسین) : پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی مزید چار برس کے لیے شیخ الجامعہ این ای ڈی مقررہوگئے۔

 تفصیلات کے مطابق یونیورسٹیز اینڈ بورڈز حکومتِ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے تحت پروفیسر ڈاکٹر سروش لودھی کو مزیدچار برس کے لیے وائس چانسلر این ای ڈی یونیورسٹی مقرر کیا گیا ہے۔

 دیگر تفصیلات کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر نعمان احمد کو مزیدتین برس کے لیے ڈین فیکلٹی آف آرکیٹکچر اینڈ مینجمنٹ سائنسز مقرر کیا گیا ہے جبکہ پروفسر ڈاکٹر محمد ڑضا مہدی کو بحیثیت پرنسپل تھر انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی توسیع دی گئی ہے۔

 یاد رہے کہ اس برس جامعہ این ای ڈی اپنے سو برس مکمل کررہی ہے۔