افغان مہاجرین فٹ بال ٹورنامنٹ ٹل نے جیت لیا

485

پشاور(جسارت نیوز) افغان مہاجرین کمشنریٹ کے شعبہ ایجوکیشن وامورنوجوان کے زیراہتمام اسلامیہ کالج میںکھیلے گئے افغان مہاجرین فٹ بال ٹورنامنٹ ٹل نے جبکہ تائیکوانڈوایونٹ کوہاٹ نے اپنے نام کرلیا ۔فٹ بال فائنل میں ٹل نے ایک کانٹے دارمقابلے کے بعدکوہاٹ کوجبکہ تائیکوانڈو میں کوہاٹ نے دیر کی ٹیم کومکمل طورپرناک آئوٹ کردیا۔فائنل مقابلوںکے موقع سنیئرپروٹکشن آفیسریواین ایچ سی آرمیڈم فیوجی،ڈین اسلامیہ کالج پشاورپروفیسرڈاکٹرزرین باچہ تھے جبکہ اس موقع پرڈائریکٹر اسپورٹس اسلامیہ کالج پشاورعلی خان ہوتی،افغان کمشنریٹ کے احسان اللہ ،عائشہ ،یواین ایچ سی آرکے اعلی حکام بھی موجود تھے۔فٹ بال فائنل میں اگرچے دونوں ٹیموںنے عمدہ اورمعیاری کھیل پیش کیاتاہم کھیل کے پہلے ہاف میں کوہاـٹ کے عبدالواحد نے گول کرکے اپنی ٹیم کے لیے جیت کی اچھی بنیاد رکھی تاہم ٹل کے کھلاڑیوں نے گول برابرکرنے کے لیے ایڑی چوٹی کازورلگایاجس میں وہ ذیشان کے عمدہ گول کی بدولت جلد کامیاب ہوگئے دوسرے ہاف میں بھی عمدہ کھیل شائقین کودیکھنے کوملاتاہم ٹل نے بہترانداز سے میچ پراپنی گرفت مضبوط رکھی اورارشادکے عمدہ گو ل کی بدولت میچ کواپنے حق میں کامیا ب ہوئے اوریہی سکور مقررہ وقت تک برقراررکھا۔افغان مہاجرین تائیکوانڈوایونٹ کے فائنل میںکوہاٹ نے دیر کی تیم کوچاروں شانے چت کرتے ہوئے8 کے 8ویٹس میں سونے کاتمغہ جیتا۔کوہاٹ کی طرف سے بختاور نے دیر کے عطاء الرحمن کوشکست دی دیگرویٹس مقابلوں میں عرفان نے دیر کے حمیدکوسجاد نے مبین کوظہور نے وسیم ،سہیل نے آصف،محمد نے ایوب کوجبکہ کوہاٹ ہی کے عمران نے دیر کے فضل کو ہراکر اپنی ٹیم کوسونے کاتمغہ دلوایا۔ایونٹ میں تیسر ی پوزیشن کرک کی رہی۔ بعدازاں میڈم فیوجی،ڈاکٹرزرین باچہ اورعباس خان نے مشترکہ طورپرٹیموں میں ٹرافیاں، میڈلز و سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔