کووڈ19 میں کاروباری سرگرمیاں رکنے نہیں دیں گے،ناصر مگوں

601

کراچی(اسٹاف رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایف پی سی سی آئی) کے نومنتخب صدر ناصر حیات مگوں نے اپنی کامیابی پر بزنس کمیونٹی کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ بزنس کمیونٹی نے بزنس مین پینل پر بھر پور اعتمادد کا اظہار کیا ہے، انھوں نے کہا کہ کووڈ 19- میں کاروباری سرگرمیوں اور صنعتوں کا پہیہ کسی صورت رکنے نہیں دیں گے اور قومی معیشت کو کورونا کی مسلسل لہروں کے مائیکرو اور میکرو سطح پر منفی اثرات سے بچانے کے لیے بھرپور اقدامات کریں گے، بزنس کیونٹی کے تعاون سے فیڈریشن ہاؤس سے مفاد پرعناصر کو بیدخل کرنے کرنے کا مشن جاری رہے گا، ان خیالات کااظہار انھوں نے پنی جیت کے اعلان کے بعد فیڈریشن ہاؤس میں بزنس مین پینل(بی ایم پی) اور پروگریسو بزنس گروپ (پی جی بی) رہنماؤں و اراکین، تاجروں اور صنعت کاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر سلطان رحمن، خرم طارق سعید سمیت تاجروں اور صنعت کاروں کی بڑی تعداد نے ایف پی سی سی آئی کء￿ نو منتخب صدر ناصر حیات مگوں کو ان کی کامیابی مبارک باد دی اور گلدستے پیش کیے اور پھولوں کے ہار پہنائے، اس موقع پر نو منتخب صدر ناصر حیات مگوں نے مزید کہا کہ چیئرمین بی ایم پی اور ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں انجم نثار کی قیادت اور پروگریسو بزنس گروپ کے چیئرمین جمعہ خان سیکریٹری جنرل حاجی غلام علی کی مشاورت سے تاجروں اور صنعت کاروں کے خدمت کامشن کو جاری رکھا جائے گا اور فیڈریش ہاؤس کو کرپشن سے پاک اور شفاف بناتے ہوئے بلا امتیاز تمام چھوٹے بڑے تاجروں ور صنعت کاروں اور تمام شعبے کے ایسوسی اشنز کی خدمت کا فریضہ انجام دیں گے۔