غیر قانونی کنڈا نیٹ ورک کا خاتمہ کر دیا

363

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک کی جانب سے شہر بھرمیں غیر قانونی کنڈا کنکشنوں کے خلاف مہم جاری ہے۔کورنگی میں واقع کے ڈی اے ایمپلائز سوسائٹی سے کے الیکٹرک نے کامیابی سے 2,000 سے زائد غیرقانونی کنڈوں کا صفایا کر دیا۔ اِس کے علاوہ، ناظم آباد کے علاقے جلال آباد میں غیر قانونی انڈرگراؤنڈ نیٹ ورک کا خاتمہ کر دیا گیا جسے پانی کی بورنگ کے لیے استعمال کیا جارہا تھا۔اس مہم کے دوران مقامی کنڈا مافیا کی جانب سے مزاحمت کے باوجود 1,700 کلوگرام سے زائدوزنی کنڈوں کا خاتمہ کیا گیا۔ یہ کنڈے ، کورنگی کے انڈسٹریل ایریا میں ایرئیل بنڈلڈ کیبلز پرلگائے گئے تھے جو اردگردکے علاقوں کے لیے خطرے کا باعث بنے ہوئے تھے۔