پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ  کوآرڈی نیشن اتھارٹی کا اجلاس

179

اسلام آباد (اے پی پی)افغانستان، پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ کوآرڈی نیشن اتھارٹی کے اجلاس کا اختتام۔ اجلاس 3 دن تک اسلام آباد میں جاری رہا،افغان وفد کی قیادت افغان وزیر برائے صنعت و پیداوار نثار احمد فیضی غوریانی نے کی۔اجلاس میں پاک افغان ٹرانزٹ
ٹریڈ معاہدے کی تجدیدکے لیے تعمیری بات چیت ہوئی۔گزشتہ روز وزارت تجارت سے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔اجلاس میں دو طرفہ ترجیحی تجارتی معاہدے پرمذاکرات اورریلوے کے شعبے میں تعاون کے لیے ایم او یو سائن کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق افغان وزیر نثار احمد فیضی غوریانی نے وزیر اعظم عمران خان ، مشیر تجارت عبدالرزاق دائوداور وزیر بحری امور علی زیدی سے بھی ملاقات کی۔افغان وزیر نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور دیگرنجی شعبے کے ارکان سے بھی مفید ملاقات کی۔اجلاس میں دونوں جانب سے معاہدے کے مجوزہ مسودے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔فریقین کا معاہدے کی تجدیدکے لیے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ اجلاس کی تاریخ اور مقام کا تعین اتفاق رائے سے کیا جائے گا۔