بیضہ دانی کا کینسر: خطرات، آگاہی، علامات و علاج

1057

بیضہ دانی عورت کے جسم کا وہ حصہ ہوتا ہے جہاں حمل کیلئے تخم تیار ہوتا ہے۔ بیضہ دانی کا کینسر اب امریکہ میں خواتین کی کینسر سے متعلق اموات کی پانچویں سب سے بڑی وجہ ہے۔

امریکن کینسر سوسائٹی (اے سی ایس) کے مطابق گذشتہ 2 دہائیوں کے دوران امریکہ میں بیضہ دانی کے کینسر سے اموات ہو رہی ہیں۔ اے سی ایس کے مطابق 2019 میں تقریبا 22،530 خواتین میں اس کینسر کی تشخیص ہوئی جبکہ مستقبل میں اس سے تقریبا 13،980 خواتین کے ہلاک ہونے کا امکان ہے۔

بیضہ دانی کے زیادہ تر کینسر کی شروعات بیضہ دانی کی کی ججھلیوں یا بیرونی سطح سے شروع ہوتی ہے۔ ابتدائی مراحل میں ، علامات بہت کم ہوسکتی ہیں اور دوسری حالتوں سے ملتی جلتی ہوسکتی ہیں جیسے قبل از وقت حیض ، آنتوں کی بیماری سنڈروم یا مثانے کا کوئی عارضی مسئلہ۔ تاہم بیضہ دانی کے کینسر میں علامات برقرار رہتی ہیں اور مزید خراب ہوتی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ جو علامات ہوسکتی ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں:

1) کولہوں کی طرف درد یا دباؤ محسوس ہونا

2) غیر متوقع خون خارج ہوجانا

3) کمر یا بیٹ میں درد ہونا

4) پیٹ پھول جانا

5) کھاتے وقت پیٹ بھرجانے کا احساس ہونا

6) پیشاب زیادہ آنا

7) قبض ہونا

اگر ہ علامات دو ہفتوں سے زائد عرصے تک برقرار رہیں تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں لیکن اگر کینسر پھیل کر جسم کے دوسرے حصوں میں پھیل جاتا ہے تو دیگر علامات بھی ظاہر ہوسکتی ہیں جیسے:

1) بدہضمی

2) بھوک مرجانا

3) وزن کم ہونا

4) سانس لینے میں دشواری

5) تھکاوٹ

پیضہ دانی کے کینسر کی کئی وجوہات ہیں جس میں موروثی طور پر بیماری کا منتقل ہونا، زیادہ عمر، 35 سال کی عمر میں بچہ ہونا یا بالکل بچہ نہ ہوا، ماں کا بچے کو اپنا دودھ نہ پلانا، ہارمون تھیراپی یا وزن کی زیادتی۔

بیضہ دانی کا کینسر اگرچہ خطرناک ہے تاہم اس کا علاج موجود ہے:

1) سرجری

2) کیموتھیراپی

3) کینسر کا سبب بننے والے خلیوں کو ہدف بنانے والی تھیراپی

4) ریڈیو تھیراپی جس میں ایکسرے شعاعوں کا استعمال کیا جاتا ہے

5) یا مدافعتی تھیراپی جس میں قوت مدافعت کو مصنوعی طریقے سے اتنا مظبوط کردیا جاتا ہے کہ وہ کینسر کیخلاف لڑ سکے